چار ملزمان کی سزائے موت سے عمر قید میں تبدیل

1154

لاہور میں 5 بچوں کے قتل میں ملوث سزائے موت کے 4 ملزمان کی سزا 23 سال بعد عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کیس سے متعلق ریمارکس دیئے ہیں کہ جھوٹ بول کر 4 ملزمان کو پھانسی نہیں دلوائی جا سکتی، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ایسے کیسز میں پولیس کو فنگر پرنٹ لینے چاہئیں۔

واضح رہے کہ 1996ء میں لاہور میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے شفیقہ بی بی اور اس کے 5 بچوں کو قتل کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم سرفراز، جاوید، ندیم اور یوسف کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ