میاں نواز شریف گئے

495

جیو قائد کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا وقت آ گیا ہے میاں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے حکومت آنیوالے پریشر کو بھانپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میاں صاحب کو بہت جلد بیرون ملک علاج کروانے کی حکومت کی طرف سے موقف بھی سامنے آنے والا ہے۔ گو کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کو عدالت کی ثواب دیدی پر رکھا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ پلان بی جو کہ نومبر دسمبر سے لاگو ہو نا تھا لگتا ہے کہ وقت سے پہلے ہی سے شروع ہو چکا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ میاں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت پر عوامی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کمپین نے وزیر اعظم کے دل میں خوف طاری کر دیا ہے اور وہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ اگر میاں صاحب کو کچھ ہوا تو کیا وہ عوامی پریشر کو برداشت کر سکیں گے۔ وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو بعض اعلی ادارتی عہدے داروں نے بھی آنے والے پریشر پر آگاہ کیا ہے۔ آنیوالے سخت حالات کو ادارے بھانپ چکے ہیں۔ میاں صاحب کی رہائی بہت جلد ہونے والی ہے اور ابھی تک گو کہ وہ بیرون ملک علاج کروانا نہیں چاہتے مگر کہا جا رہا ہے انکو کے قریب لوگوں کے کہنے پر میاں صاحب بیرون ملک علاج کے لیے رضا مند ہو جائیں گے اور بیرون ملک اپنا علاج کروانے کے لیے چلے جائیں گے مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہونگیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ