وزیراعظم عمران خان گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظمعمران خان نے چُھٹیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظمعمران خان دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے۔ وزیراعظمعمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ہمراہ رہیں گے۔وزیراعظم چھٹیوں کے دوران کسی بھی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے اور نہ ہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، دو روز کی چھٹیوں کے دوران وزیراعظم نے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم بنی گالہ میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں جس کے تحت وزیراعظم آہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ میں ہی رہیں گے۔