عمران خان نے کھیلوں کے لئے بھی کچھ نہیں کیا

463

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے، اور پاکستان میں اہم وزارت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 

ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں کھیلوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ 

وزارت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کے وزیر کھیل بن گئے تو پاکستانی عوام کے لیے کچھ کر سکیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک عظیم کھلاڑی اور سیاست دان ہیں، تاہم انہوں نے اس شعبے میں فروغ کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

اپنی تعریف میں عامر خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیل کے شعبے کے لیے کچھ کیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی باکسرز کو دنیا بھر میں فائٹ کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ