پاکستانی امپائر علیم ڈار نے دنیائے کرکٹ میں ریکارڈ بنادیا، وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دینے والے امپائر بن گئے ہیں۔
آج سے شروع ہونے والا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ میچ علیم ڈار کے لئے ریکارڈ بن جائے گا، یہ ان کے کیریئر کا 129 واں انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ ہوگا۔ علیم ڈار سے پہلے ویسٹ انڈیز کے اسٹیوبکنر سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔