اب بھارت کو جواب دینے کے علاوہ چارہ نہیں رہا

533

عمران خان وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون پر بھارت کو جواب ملے گا، انڈین آرمی چیف کے بیان نے خدشات بڑھا دیئے، مودی کا ایجنڈا فاشزم، منہ توڑ جواب کے سوا کوئی آپشن نہیں،مودی کے 5 سالہ دور میں نسلی بالادستی کےسفاک نظریے ہندوتوا کے سائے میں بھارت کا رخ ہندوراشٹرا کی جانب موڑا گیا۔

متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج ملک گیر عوامی تحریک میں بدل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیاں و محاصرہ جب ختم ہوگا تو قتل و غارت کا اندیشہ ہے، عالمی برادری کو خدشےسے پھر خبردار کررہا ہوں، بھارت نے اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کیلئےجعلی آپریشن کیاتو بھرپور جواب ملے گا۔ 

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے کوئی جعلی آپریشن کرنے کی کوشش کی گئی تو پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا،مودی حکومت کے گزشتہ 5سال کے دور حکومت میں نسلی بالادستی کےسفاک نظریے ہندوتوا کے سائے میں بھارت کا رخ ہندوراشٹرا کی جانب موڑا گیا۔

اب شہریت ترمیمی قانون کے بعد وہ تکثیری اوصاف کے حامل ہندوستان کے خواہاں بھارتی بھی احتجاج کی راہ پرچل نکلے ہیں اور بھارت میں ایک بڑی تحریک ابھر رہی ہے۔

بھارت میں بڑھتے احتجاج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لیے خطرہ بھی بڑھ رہا ہے اور بھارتی آرمی چیف کے بیان سے فالس فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات کو مزید تقویت ملی ہے۔

ہم ایک عرصے سے اقوام عالم کو اس صورتحال سے خبردار کررہے ہیں اور آج پھر اس بات کو دہرا رہے ہیں کہ اگر بھارت کی جانب سے اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے اور ہندو قومیت کے جذبات مشتعل کرنے کے لیے ایسی کسی بھی کارروائی کا سہارا لیا گیا تو پاکستان کے پاس منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں  پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...

آپ کی راۓ