آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ کا احوال جانئے

486

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر دفاع کی جانب سے پیش کردہ آرمی، ایئرفورس اور نیوی ایکٹ ترمیمی بل الگ الگ منظوری کے لیے پیش کیے  جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔

سینیٹ چیئرمین نے ترمیمی بل کی ایوان سے شق وار منظوری لی۔

بل کی منظوری کے موقع پر مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دیا۔

ترمیمی بلز کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

ترمیمی بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

 سپریم کورٹ نے28 نومبر کو 6 ماہ میں قانون سازی کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ