
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں تنازع سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، پاکستان خطے میں مزید کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
وزیرِاعظم عمران خان سے عمان کے وزیرِ مذہبی امور نے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران، امریکا کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی، ایران اور سعودی تنازعات ختم کرنے کے لیے آگے بڑھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا، پاکستان خطے میں قیام امن اور تنازعات کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے گا۔