
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع نے دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا تصادم کا خواہشمند نہیں ہے، اگر ضرورت پڑی تو طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے مارک ٹی ایسپر سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات کشیدہ نہ ہوں، خطے میں قیام امن کے لیے تمام کاوشوں کی حمایت کریں گے۔