پاکستانی کرکٹر کا ٹیلنٹ

849

فاسٹ بولر حارث رؤف نے بدھ کو بِگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں میلبورن سٹارز کی طرف سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف لگاتار تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

انھوں نے اننگز کے آخری اوور کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر میتھیوگلکس کو سندیپ لمیچان کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ تیسری گیند پر انھوں نے کیلم فرگوسن کو بولڈ کر دیا، جس کے بعد انھوں نے ڈینیئل سیمس کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

حارث رؤف اب تک بگ بیش کے صرف چار میچ کھیل کر تیرہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ یوں وہ ڈینیئل سیمس کی پندرہ وکٹوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کی ہیٹرک کے بعد ٹوئٹر پر ان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے اور فینز ان کی تعریفوں کے پل باندھتے دکھائی دے رہے ہیں

مزید خبریں

آپ کی راۓ