
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے جس تعاون کا حکومت سے وعدہ کیا تھا وہ کرتے رہیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت نئے مرحلے سے گزر رہی ہے، ہم نے حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنانے میں آپ کی مدد کریں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا، لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی اب تک پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔