پی ٹی آئی کی حکومت حج مہنگا کرنے جا رہی ہے

539

وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج پیکج میں ایک لاکھ 15 ہزار اضافے کی تجویز دے دی جس کے بعد حج کا خرچ ساڑھے 5 لاکھ تک پہنچ جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری وزارت مذہبی امور مشتاق احمد بھورانہ نے بریفنگ دی۔

اجلاس کے آغاز میں قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے وزیر کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا اور چیئرمین نے کہا کہ تاخیر سے اجلاس ہورہا ہے لیکن آج بھی وزیرمذہبی امور تشریف نہیں لائے، جس پر سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ وزیر کراچی کے دورے پر ہیں۔

اس پر چیئرمین کمیٹی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیر آتے نہیں جبکہ سیکریٹری خاص توجہ نہیں دیتے، ذمہ داری نبھانے کی بات ہوتی ہے، کسی کو خوامخواہ تنگ نہیں کرتے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں بحیرۂ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوث...

آپ کی راۓ