
مانسہرہ میں کارِ سرکار میں مداخلت پر مفتی کفایت اللّٰه سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، مفتی کفایت پر الزام ہے کہ انہوں نے طالب علم سے زیادتی کیس کے ملزم کو 3 روز تک پناہ دی تھی۔
تھانا سٹی مانسہرہ کے سب انسپکٹر محمد فیاض کی مدعیت میں مفتی کفایت اللّٰه اور ملزم کے بھائی عبدالمالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شمس نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ گرفتاری دینا چاہتا تھا، لیکن مفتی کفایت نے اُسے گرفتاری دینے سے 3 دن تک روکے رکھا، اس سے پہلے مفتی کفایت نے شمس الدین کو تین دن تک رکھنے کی تردید کی تھی۔