حارث روف کی آسٹریلیا میں شاندار بولنگ

783

فاسٹ بولر حارث رؤف کی شاندار بولنگ اور اسٹوئنس اور لارکن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میلبرن اسٹارز بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے فائنل میں پہنچ گئی، نوجوان بولر نے چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، سڈنی تھنڈر کو 28 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی جہاں 38 کے مجموعی اسکور پر میڈینسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کھیل کا کنٹرول اسٹوئنس اور لارکن نے سنبھال لیا اور 117 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

دونوں بیٹسمینوں نے حریف بولرز کی خوب دُھلائی کی، لارکن نے صرف 49 گیندوں پر 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز بنائے، اسٹوئنس نے بھی اتنے ہی رنز 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ یوں میلبرن اسٹارز کا اسکور 2 وکٹ پر 194 رنز رہا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ