مسلم دنیا کا شہزادہ طیب اردوان

366
جنگ نیوز

گیلپ انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں مقبول ترین سربراہان مملکت کے بارے میں سروے کیا، جس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سرفہرست ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا چھٹا نمبر ہے۔

سروے کے مطابق ترک صدر 30 فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان 25 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایران کے صدر حسن روحانی کی مقبولیت 21 فیصد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

ترک صدر مسلم دنیا کی مقبول ترین شخصیت

سروے میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل کو 46 فی صد افراد کی پسندیدگی حاصل ہوئی اور وہ دنیا بھر کی مقبول ترین لیڈر قرار پائیں جبکہ فرانس کے صدر میکرون کا دوسرا، روسی صدر پوٹن کا تیسرا نمبر اور دنیا میں 31 فیصد مقبولیت کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977 سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال پوری دنیا سے 50 ملکوں کو سروے میں شامل کیا گیا۔

ترک صدر مسلم دنیا کی مقبول ترین شخصیت

گیلپ انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق سروے میں پوری دنیا سے 50261 افراد کو انٹرویو زمیں شامل کیا گیا، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہر ملک سے لگ بھگ 1000 مراد اور خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن سے فیس ٹو فیس، آن لائن اور ٹیلی فون پر انٹرویوز کئے گئے۔

واضح رہے کہ ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ