ڈیرن سیمی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

678
ڈیرن سیمی کو کپتانی سے ہٹاکر  پشاور زلمی کا کوچ بنادیا گیا

پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا، ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کو آئندہ 2 سال کے لیے پشاور زلمی کا کوچ بنادیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ڈیرن سیمی کوچ اور کھلاڑی کی طور پر کام کریں گے۔

محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی نے آج سے ہی کوچ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ 

مزید خبریں

آپ کی راۓ