ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے

840

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھا رہا ہے، واحد علاج فوری اور صاف شفاف الیکشن ہیں، عمران خان نیب قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ تقسیم کرنے والا لیڈر قرار دے دیا اور کہا کہ جج کے فیصلے کی سیاہی خشک نہیں ہوئی کہ نیب نے اگلے دن بلا لیا۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ کاش نیب کی یہ پھرتیاں آٹا، چینی مافیا کے خلاف ہوتیں، سارے مافیا وزیرِاعظم عمران خان کی چھتری تلے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم نہ کرنے کی ذمے داری کسی حد تک ہم پر ہے، آئندہ الیکشن میں عوام نواز شریف کو جھولیاں بھر کے ووٹ دیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ