
بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے جن کی تعداد 6767 ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 40980افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 868 تک پہنچ گئی ہے۔