پاکستان کورونا کی ویکسین چین سے خریدے گا

485

حکومت نے کورونا کی ویکسین چین سے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے لیے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12 لاکھ ڈوزیز خریدی جائیں گی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کیا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ