سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ارکانِ کی ملاقات

595

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی رئیس نبیل اور غضنفر علی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران رئیس نبیل اور غضنفر علی خان نے وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اظہارِ اعتماد کیا۔

دونوں ارکانِ اسمبلی نےوزیرِاعلیٰ پنجاب کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ