
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کو لاہور کچہری میں پیش کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کا کیس سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا، صدرلاہور بار سے تلخ کلامی بھی کی۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلیے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔