پاکستان میں امریکا کے شہریوں کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں

85

 

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے شہریوں کو کوئی سفری ہدایات جاری نہیں کیں، اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اَپ لوڈ کی گئی معلومات جعلی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اتوار کو عمران احمد خان نیازی کے نام سے ایک صارف نے ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں یہ ظاہر کیا گیا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں جن میں انہیں محتاط رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ پاکستان میں امریکا کے شہریوں کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں

 

ادھر پاکستان میں امریکن ایمبسی نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں سفری ہدایت سے متعلق جعلی خبروں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔

ہمارے شہریوں سمیت تمام صارفین کو اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ اس طرح کی تمام وارننگز یا امریکی شہریوں کے پیغامات امریکی محکمہ خارجہ یا پاکستان میں امریکی سفارت خانے  کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہوتی ہیں۔ اسے لیے امریکا کی طرف سے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے کوئی نئی ہدایات یا وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ