بہاولپور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سمیت سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا

166

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میری 80 سال عمر ہے او ر اب سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں، اس لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔فاروق اعظم ملک 2018 کے انتخابات میں این اے 170بہاولپور ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ