شیل پٹرولیم کا پاکستان میں بڑا فیصلہ

98

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیل کا کہنا ہے کہ وہ شیل پاکستان کے 77.42 فیصد حصص فروخت کردے گی۔

اسکا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

علاوہ ازیں برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

ادھر شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں، جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔

شیل پیٹرولیم کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ادارہ پاکستان میں اپنے حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ