بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا

86

بانی  پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ