کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں

69

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو پینے کا پانی تک نہیں دیا اور آگئے لاہور میں، لاہور میں بلاول بھٹو کو زیرو کر کے بھیجیں گے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ آپ 15 سال تک سندھ کے عوام سے بھتہ وصول کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ہاتھ آپ کے گریبان پر آیا تو آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ یاد آگیا، بلاول بھٹو اور بانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف نےفری ہینڈ دے دیا تو تمہیں بولنے کے قابل نہیں چھو ڑیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عوام کی عدالت نے نواز شریف کو سرخرو کر دیا،  ہمارے لیڈر نے زبان بندی نہ کی ہوتی تو ایان علی کا حساب ضرور مانگتے۔

مزید خبریں

بہاولپور(عبدالقدوس): بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میںبہاولپو سفاکیت کی انتہاء ، باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو شادی/ رخصتی سے ایک دن پہلے ...

متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک...

آپ کی راۓ