
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ انتہا پسندی چھوڑ دو، یہ پی ٹی آئی اور ان کے کارکنوں کے لیے بہتر ہوگا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف شدت پسندی کی سیاست چھوڑ دے اس سے ملکی سیاست پر اچھا اثر پڑے گا، انتہا پسندی کی سیاست کی جائے تو جواب میں سختی پر شکایت نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر کی گرفتاری اور کیس پر قومی اداروں پر حملہ کریں گے تو ایکشن پر شکایت نہ کریں، پیپلز پارٹی یعنی ہم اگر یہ قدم اٹھاتے تو پتہ نہیں ہمارے ساتھ کیا حشر کیا جاتا، ان کے ساتھ تو زیادہ کچھ بھی نہیں ہو رہا۔
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...