
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کیف نے راتوں رات نووگوروڈ کے علاقے میں صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔
لاوروف کے مطابق روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے رپورٹ کیا ہے کہ روس اپنی مذاکراتی پوزیشن پر نظرِثانی کرے گا تاکہ اسے "کیف حکومت کے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کی طرف آخری منتقلی” کے تناظر میں ڈھالا جا سکے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ روس کی جوابی کارروائی کے اہداف اور وقت کا تعین کر لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ماسکو کا امن منصوبے سے متعلق مذاکراتی عمل سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ماسکو اس وقت ڈونیٹسک کے تقریباً 75 فیصد اور ہمسایہ لوہانسک کے لگ بھگ 99 فیصد حصے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ یہ دونوں خطے مجموعی طور پر ڈونباس کہلاتے ہیں۔...