جے10سی نے متعدد بھارتی طیارے گرائے: پہلا سرکاری اعتراف

17

چین نے پہلی بار سرکاری سطح پر اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے زیرِ استعمال جے-10 سی جنگی طیاروں نے بھارت کے خلاف فضائی محاذ پر کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔ یہ اعلان مئی 2025 میں کیا گیا، جسے چین کی دفاعی صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی وزارتِ سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت برائے قومی دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے رپورٹ کیا ہے کہ جے-10 سی لڑاکا طیاروں نے ایک فضائی جھڑپ کے دوران متعدد دشمن طیاروں کو مار گرایا جبکہ خود کسی قسم کا نقصان نہیں اٹھایا۔

شنہوا کے مطابق برآمد کیے گئے جے-10 سی فائٹر جیٹس نے گزشتہ سال مئی میں اپنی پہلی جنگی فتح حاصل کی، جو کسی بھی چینی ساختہ برآمدی لڑاکا طیارے کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے۔

چینی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جے-10 سی طیارے کی برآمدی کارکردگی اور جنگی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ نہ صرف انتہائی قابلِ بھروسہ ہے بلکہ دنیا کے کسی بھی جدید فضائی ہتھیار کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی چین کی دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی صنعت کی جانب سے جاری کردہ 2025 کی دس اہم ترین دفاعی خبروں میں بھی شامل کی گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جے-10 سی ایک آل ویدر، سنگل انجن اور سنگل سیٹ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جو فضائی برتری، انٹرسیپشن اور مختلف نوعیت کے حملوں کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ چینی ادارے کے مطابق یہ طیارہ جدید ریڈار، جدید ایویونکس اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق چین کا یہ سرکاری اعلان نہ صرف پاکستانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ خطے میں فضائی طاقت کے توازن پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے

مزید خبریں

آپ کی راۓ