جماعت اسلامی کا الیکشن کمشنر کو خط

106

جماعت اسلامی نے ارسال کیے گئے خط میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے دھاندلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جماعتِ اسلامی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس بحال کروائیں۔

جماعت اسلامی نے خط میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرنا کسی گہری سازش کا عندیہ ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کی ایسی ہے جہاں پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔

جماعت اسلامی کے خط کے مطابق ووٹرز قطاروں میں موجود ہیں پولنگ اسٹیشنوں میں عملہ نہیں ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ این اے 237 پولنگ اسٹیشن نمبر 227 میں پولنگ سست روی کا شکار ہے، غیر تربیت یافتہ اور غیر ذمہ دار لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن کے باہر عوام کا رش ہے اور ووٹرز پریشانی کا شکار ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق پی ایس 101 پولنگ اسٹیشن نمبر 150 میں پولنگ تاحال شروع نہیں ہو سکی، این اے 250 پولنگ اسٹیشن نمبر 245 ،246 ،248 میں عملہ نہیں پہنچا، پولنگ اسٹیشن پر تالا ہے، پی ایس 127 پولنگ اسٹیشن نمبر 57 میں عملہ سست روی سے کام کر رہا ہے، ووٹر کو پریشانی ہے۔

جماعتِ اسلامی نے خط میں مزید کہا ہے کہ پی ایس 127 پولنگ اسٹیشن 57 میں پریزائیڈنگ افسر ایم کیو ایم، ٹی ایل پی کے لوگوں کو بغیر تصدیق بیلٹ پیپر فراہم کر رہا ہے 

مزید خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ...

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل کو یہاں آتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حا...

شاہین کو بولنگ کے دوران تکلیف محسوس ہونے پر میچ کے دوران ہی میدان چھوڑنا پڑا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے صرف تین اوورز کرائے، جن میں 26 رنز دیے...

الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب ...

آپ کی راۓ