پیدل چل کر آنیوالے ملازم کو مالک نےاپنی گاڑی دیدی

944

ایک امریکی کمپنی کے مالک نے اس ملازم کو اپنی نئی گاڑی تحفے میں دے دی جو ساری رات پیدل چل کر 32 کلومیٹر دور سے نوکری کے پہلے دن کام پر پہنچا تھا۔

جب والٹر کار کی اپنی گاڑی خراب ہو گئی تو انھوں نے امریکی ریاست ایلاباما کے شہر برمنگھم کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر پیدل چل کر جانے کا فیصلہ کیا جہاں انھیں سامان منتقل کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔

راستے میں ایک پولیس اہلکار والٹر کی ہمت سے اس قدر متاثر ہوا کہ انھیں ناشتہ کروا دیا۔

جب یہ کہانی سوشل میڈیا پر پہنچی تو لوگوں نے والٹر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

والٹر بیل ہاپس نامی کمپنی میں کام کرتے ہیں جو سامان کی منتقلی کا کام کرتی ہے۔

اس کمپنی کی ایک گاہک جیمی لیمی نے فیس بک پر لکھا کہ انھیں اپنے گھر کا سامان منتقل کروانا تھا کہ دروازے کی گھنٹی بجی اور ایک پولیس اہلکار والٹر کار کے ہمراہ وہاں کھڑا تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ والٹر تمام رات چل کر وہاں تک پہنچے تھے کیوں کہ انھیں گھر کے سامان کی منتقلی کا کام کرنا تھا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ