اسرائیلی صحافی ایری شیراف نے دعویٰ کیا ہے کہ

517

اسرائیلی صحافی ایری شیراف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیارہ تل ابیب سے براستہ عمان، پاکستان پہنچا تاہم سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے اس کو افوا قرار دے دیا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد افواہ ہے اور اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائر پورٹ پر نہیں اترا۔

اسرائیلی صحافی ایو شیراف نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ‘اسرائیلی طیارے نے تل ابیب سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری اور 10 گھنٹوں تک رہا اور واپس تل ابیب گیا’۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘طیارے کو ہوشیاری سے 5 منٹ کے لیے عمان میں اتارا گیا’

ایری شیراف نے دوسری ٹویٹ میں سوال کرتےہوئے کہا کہ ‘ہم اس پرہیں کہ رواں ہفتے تل ابیب سے پاکستان کون گیا تھا’۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ