امریکہ میں ایک سڑک بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب

635

کونی آئی لینڈ ایونیو کی سڑک کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد 26 دسمبر کو نیویارک کونسل میں منظور ہوئی۔

یہ قرارداد نیویارک کونسل بروکلین کے ممبر جمانے ولیمز نے پیش کی تھی، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر جمانے نے کہا، ‘ہم کونسل کے فیصلے سے خوش ہیں، یہ پاکستانی-امریکن کمیونیٹی کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے لیے بھی ایک تحفہ ہے’۔

سڑک کو بانی پاکستان کے نام سے منسوب کیے جانے کا اعلان پاکستانی-امریکن یوتھ آرگنائزیشن کے صدر واکل احمد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

واکل احمد نے اس موقع پر کونی آئی لینڈ کو ’لٹل پاکستان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم کے اراکین نے کونی آئی لینڈ کی سرکاری طور پر پہچان کروانے کے لیے طویل عرصے تک کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم بے حد خوش ہیں کہ ہماری محنت رنگ لے آئی’۔

مزید خبریں

بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ خالدہ ضیاء 1991 میں بنگلہ دیش کی پہلی خاتون سر...

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کیف نے راتوں رات نووگوروڈ کے علاقے میں صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا۔ لاور...

آپ کی راۓ