فورٹ عباس کے قریب بھارتی گولا آن گرا

474

بہاولپور میں فورٹ عباس شہر کے مضافات میں بھارتی سرحد کے انتہائی قریب ایک ویران مقام پر بموں کے خول نما ٹکڑے ملے ہیں جس کے بعد بعض بھارتی میڈیا نے بین الاقوامی سرحد کے پار حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم بعض بھارتی صحافی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ پاکستان بھارت پر جارحیت کا الزام تھوپ رہا ہے تاکہ نئی دہلی کو پریشان کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق جس ویرانے میں ملنے والے خول ملے ہیں وہ بھارتی سرحد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع فورٹ عباس شہر کے قریب ہے۔ یہ مقام دراصل فورٹ عباس سے بھارتی سرحد کی طرف چک   248 HR کے پاس ہے اور سرحد سے لگ بھگ پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جو لوہے کے ٹکڑے تصاویر بھی دکھئی دے رہے ہیں وہ خول ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ بم کے ٹکڑے ہی ہیں، اس کے علاوہ یہ پرانے اور زنگ آلود دکھائی دیتے ہیں۔

ان ٹکڑوں کی تصاویر اور ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض بھارتی ویب سائیٹ نے انڈین ایئرفورس کے پاکستان میں ایک اور حملے کے دعوے کیے اور کہا کہ جیش محمد کے ٹھکانے بہاولپور میں ہیں جن پر حملہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت پہلے بھی بہاولپور میں جیش محمد کے ٹھکانوں کا دعویٰ کر چکا ہے۔

تاہم جس جگہ سے لوہے کے خول نما ٹکڑے ہیں وہ بھارتی سرحد کے اتنے قریب ہیں کہ بھارت کے مارٹرز اور اینٹی ٹینک میزائل (اے ٹی جی ایم) وہاں تک پہنچ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی سے دو تین دن پہلے سے فورٹ عباس میں پاک فوج کے اضافی ٹینک تعینات کر دیئے گئے تھے۔

پیر کو سامنے آنے والی افواہوں کے بعد بعض پاکستانی ٹی وی چینلز نے بھارت کی جانب سے بم گرانے کے دعوے کیے لیکن بعد ازاں کچھ بھارتی صحافیوں نے انڈین ایئرفورس کے حوالےسے کہا کہ فورٹ عباس میں کسی بھی کارروائی کی تردید کی گئی ہے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ