امریکی وائٹ ہاوس سے عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے لئے بیان جاری

504

ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ 22جولائی کو وزیراعظم عمران خان کے وائٹ ہاؤس آنے پر خیر مقدم کریں گے

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں پاک امریکا تعاون کی مزید مضبوطی توجہ کا مرکز ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان انسداد دہشت گردی، دفاع،توانائی اور تجارت پر بات ہوگی۔

ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق دونوں سربراہان مملکت کی بات چیت کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن اور پاک امریکا دیرپا شراکت داری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ امریکا جارہے ہیں، جہاں وہ ہوٹل کے بجائے پاکستانی سفارت خانے میں قیام کریں گے۔

(جنگ)

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

آپ کی راۓ