پاکستان میں ٹی وی چینلز برطانیہ سے بھی زیادہ آزاد ہیں: عمران خان

472

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا برطانوی اور امریکی میڈیا سے بھی زیادہ آزاد ہے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 70، 80 چینلز ہیں صرف 3 یا 4 کو شکایت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا کبھی کبھار آؤٹ آف کنٹرول بھی ہوجاتا ہے، برطانیہ میں بھی میڈیا جو چیزیں نہیں چھاپ سکتا، وہ پاکستانی میڈیا نشر کرتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ٹی وی پر بیٹھا شخص پاکستانی وزیراعظم کے بارے میں بولتا ہےکہ کل اسے طلاق ہوجائے گی۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ