بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے میں بھارت کا ہی بارود استعمال کیا گیا،حملے میں ساڑھے سات سو پاؤنڈ بارود استعمال کیا گیا،بھارتی جنرل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ یہ ممکن نہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں بارود در اندازی کرکے اتنی دور لایا جاسکے۔بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل نے پلوامہ حملے کے رد عمل میں پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کے رد عمل میں احتیاط برتنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیر کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے مصالحت کی راہ اختیار کی جائے۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا