
بھارت میں تعصب اور انتہاپسندی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ ہندو تنظیم کے بانی پنڈت اجے گوتم نے مسلم اینکر کو دیکھنا تک پسند نہیں کیا اور آنکھیں بند کر لیں۔
اجے گوتم کی اس حرکت کی وِیڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مذہبی منافرت بھارت میں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس کی تازہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب ایک ٹی وی مباحثے کے بعد اچانک سامنے ایک مسلم اینکر کو دیکھ کر ’ہم ہندو‘ تنظیم کے بانی پنڈت اجے گوتم نے ہتھیلیوں سے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔
اجے گوتم کی اس حرکت پر نیوز چینل نے آئندہ انہیں اسٹوڈیو میں نہ بلانے کا اعلان کیا ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کے...