مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت تاحال ناساز ہے ان کی طبیعت کی بہتری میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو دیے گئے اسٹیرائیڈز کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہیں ۔
نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میاں صاحب کو دیئے جانے والے اسٹیرائیڈز کو کم کرکے مکمل روکا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت راتوں رات ٹھیک نہیں ہوسکتی ، صحت کی بحالی میں کچھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں ۔