انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک پر صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں نگرانی کر کے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہیں، پھر ان معلومات کو ‘اشتہاری اور کاروباری اداروں کے ہاتھوں فروخت کرتی ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے یورپی یونین سے فیس بک اور گوگل کی بے لگام طاقت کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔