ملک بھر میں شدید سردی کے ڈیرے ہیں، بالائی علاقوں میں برف جبکہ میدانی علاقوں میں سرد ہواؤں کا راج ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سکردومنفی 21 ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا۔
کراچی میں سردی کی حالیہ لہر جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اور خشک رہے گا
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔