طوفان بپرجوئے سے متعلق تازہ ترین الرٹ جاری

106

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوئے کراچی کے جنوب میں 380 کلو میٹر دور پہنچ گیا ہے جبکہ یہ ٹھٹھہ کے جنوب میں 390 کلو میٹر دور ہے۔

محکمۂ موسمیات نے سمندری طوفان بپرجوئے سے متعلق تازہ ترین الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق طوفان شمال مشرق میں سمندری ساحلی علاقوں سے مزید قریب آ گیا ہے۔ طوفان گذشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔

سمندر میں شدید طغیانی رہے گی، سندھ کی ساحلی پٹی پر لہریں 2 سے ڈھائی میٹر تک بلند رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی لہریں 2 میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ