امریکی ٹرمپ گرفتار

193

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کے فیڈرل کورٹ ہاؤس سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ مجھے سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے۔

آج عدالتی کارروائی کے دوران ڈپٹی مارشلز نے سابق صدر کو گرفتار کیا اور ان کے فنگر پرنٹس لیے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، چند روز قبل ان پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میامی کورٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

دوسری جانب ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں اہم موڑ ہے۔

عدالت جانے سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ آج ہمارے ملک کی تاریخ کا المناک دن ہے، ہماری قوم تنزلی کی طرف سفر کر رہی ہے۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ