پاکستان میں فوجی عدالتوں میں کیسسز کے حوالے سے آگاہ ہیں

105

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔

میتھیو ملر  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق، جمہوریت، صحافیوں کی سیکیورٹی اور قانون کی پاس داری پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

روسی تیل کی خریداری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ واضح کرتے آئے ہیں کہ ہر ملک کو اپنی توانائی کی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا ہے، امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی، اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روس 100 بلین ڈالر کے اضافی ریوینیو سے محروم رہا، جو جنگ میں لگ سکتا تھا.

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے روسی توانائی کی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پاک بھارت کشیدگی اور مئی 2025 میں ہونے والی فوجی کارروائیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بھارت کے یکطرفہ اقدام...

دہلی: بھارتی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بانڈی میں دہشت گردی کے واقعے کے مجرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا...

آپ کی راۓ