کراچی: سمندری طوفان سے ساحل کی دیواریں زیر آب

100

کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر سمندر میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، سمندر کا پانی ہاکس بے میں مچھلی چوک تک سڑک پر آگیا۔

پکنک پوائنٹ ٹرٹل بیچ کے قریب بھی مرکزی شاہراہ زیر آب آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے ک سمندری پانی میں طغیانی سے ساحل کے کنارے بنے متعدد ہٹس کی دیواریں بھی گرگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرٹل بیچ سے کچھ فاصلے پر واقع عبد الرحمان گوٹھ کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے کہا کہ ساحل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاک کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

آپ کی راۓ