نیب : بشری بی بی اور اعظم خان حاضر ہوں

187

نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی اور اعظم خان کو طلب کرنے کےنوٹسز جاری کردیے ہیں۔

برطانوی کرائم ایجنسی (این سی اے) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے معاملے پر نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو 22 جون کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

نیب سمن میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کو 13 جون کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔

نیب نے سمن میں بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کے حوالے سے تمام دستاویزات لانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف اعظم خان کی طلبی کا بھی نیب نے نوٹس جاری کیا اور انہیں 19 جون کو راولپنڈی دفتر میں بلایا ہے۔

اعظم خان کو اس سے قبل 6 جون کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اعظم خان نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے 19 جون 10 بجے پیش ہوں۔

نیب نوٹس میں اعظم خان کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ بطور گواہ نیب میں اپنے بیان ریکارڈ کروائیں۔

مزید خبریں

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں نورخان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف ...

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کر کے مسیحی برادری کو تہہ دل سے کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کے لیے امن، خ...

[contact-form][contact-field label="Name" type="name" required="true" /][contact-field label="Email" type="email" required="true" /][contact-fiel...

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران وزیر دفاع، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ک...

آپ کی راۓ