ڈنمارک میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے ڈینش ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔