ٹویوٹا کرولا نے چینی شراکت دار ایف اے ڈبلیو کے ساتھ مل کر ایک نئی اور اپ ڈیٹ شدہ نئی کرولا سیڈان گاڑی متعارف کروا دی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی کرولا اس ماہ مارکیٹ میں آ جائے گی۔نئی کرولا کے ڈیزائن اور جدید فیچرز کو خاص توجہ ملی۔
گاڑی میں بیرونی حصے میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، خصوصاً اگلا حصہ ٹویوٹا کیمری اور پرائیس کے جدید ڈیزائن کا عکس پیش کرتا ہے فرنٹ گرِل اور ہیڈ لائٹس کو پہلے کے مقابلے میں مزید اسپورٹی اور پریمیم شکل دی گئی ہے۔ اگرچہ گاڑی کے پچھلے حصے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں تاہم اس کی لمبائی میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔
اندرونی حصے میں بھی بڑی اپ گریڈز شامل ہیں۔ روایتی اینالاگ میٹرز کو ختم کر کے 8.8 انچ کا نیا ڈیجیٹل ڈسپلے لگا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑی 12.9 انچ کی ہائی ریزولوشن انفوٹینمنٹ اسکرین نصب کی گئی ہے، جو مزید بہتر یوزر ایکسپیریئنس فراہم کرتی ہے۔ ٹویوٹا نے اس مرتبہ بیس ماڈلز میں بھی ٹویوٹا پائلٹ ڈرائیور اسسٹ سسٹم شامل کر دیا ہے، جو کمپنی کی ٹیکنالوجی کو معیاری بنانے کی نئی حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے۔
گاڑی کے پاور ٹرین میں بھی اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی کرولا میں ہائبرڈ سسٹم شامل کیا گیا ہے چین میں اس نئے ماڈل کی فروخت اسی ماہ شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ قیمتوں کا اعلان اس کی باقاعدہ لانچنگ کے قریب کیا جائے گا۔