
گیلپ کے عالمی سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر معیشت اور امن دونوں حوالوں سے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔ 60 ممالک میں کیے گئے گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ عالمی اوسط سے بھی آگے رہا۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 51 فیصد افراد آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مثبت رائے دینے والوں کی شرح 31 فیصد رہی۔ اقتصادی صورتحال کے حوالے سے 53 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ 2026 خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ یہ شرح بھارت کے 39 فیصد اور عالمی اوسط 24 فیصد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
امن کے حوالے سے بھی پاکستانی عوام کا رجحان خاصا مثبت رہا۔ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو توقع ہے کہ دنیا میں امن کی صورتحال بہتر ہوگی، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں امن سے متعلق امیدوں کی یہ سطح 1994 کے بعد بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 28 پیسے کی ...