
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ماحول میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ دورانِ کاروبار ایک مرحلے پر انڈیکس 2661 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 179,016 تک پہنچا۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 178,504 پوائنٹس پر معطل ہوا، جبکہ مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 32 ارب روپے رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2300 پوائنٹس اضافے کے بعد 176,355 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں عادل راجا سمیت دیگر ملزمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنا ...